ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست بھر میں 14آئی اے ایس افسروں کے تبادلے مختلف علاقوں اور محکموں کی ترقی کے پیش نظر حکومت کااقدام

ریاست بھر میں 14آئی اے ایس افسروں کے تبادلے مختلف علاقوں اور محکموں کی ترقی کے پیش نظر حکومت کااقدام

Mon, 19 Dec 2016 11:33:08    S.O. News Service

بنگلورو۔18دسمبر(ایس او نیوز)ریاست بھر میں مختلف عہدوں پر کام کررہے اعلیٰ افسروں کاتبادلہ کردیا گیا ہے ۔ حکومت کا یہ بہت بڑا قدم ہے ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق14آئی اے ایس اور ایک آئی پی ایس جبکہ تین آئی ایف ایس افسروں کے تبادلہ کیلئے حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔یہ اقدام مختلف علاقوں کی ترقی کیلئے کیا گیا ہے ۔ صحت و خاندانی بہبود کے کمشنر سبودھ یادو ، کرناٹکا اسٹیٹ اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائرکٹرایم وی ساوتری ، انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ بایوٹکنالوجی کی ڈائرکٹر ایم وی ساوتری ، انفارمیشن ،ٹکنالوجی اینڈ این منجولا، کرناٹکا اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا رپوریشن کے جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر تنو شری ، دیب برما، کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری این ایس پرسنا کمار ، بی بی ایم پی اڈمنسٹریشن کے اڈیشنل کمشنر پانڈور نگا بومیا ایپلیٹ ٹربیونل کرناٹکا کے رکن ہیما جی نائک ، سشما ، شیٹنوار ایس بی ، ڈائرکٹر ، بلگاوی ضلع پنچایت کے سی ای او رامچندرن ، دھارواڑ ضلع پنچایت کے سی ای او اسنیہا ل آر ، کوپل ضلع پنچایت کے سی ای او وینکٹ ، اسسٹنٹ کمشنر گرودتا ہیگڈے ،میسور منرل لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائرکٹر پی ہیما لتا اور دیگر کے نام ان میں شامل ہیں ۔ جن کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ آئی ایف ایس افسران میں محکمہ اگریکلچر کے کمشنر ستیش جی ، کرناٹکا ہینڈ لومس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر شانتا کمار گدگ ضلع پنچایت کے سی ای اومنجوناتھ آر چوہان کا نام شامل ہیں۔ جنہیں تبادلہ کردیا ہے ، اس کے علاوہ آئی پی ایس افسر محکمہ سوشیل ویلفےئر کے کمشنر وکاس کمار و کاس کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ حکومت کے جاری حکم نامہ کے مطابق ان میں سے بعض افسران کو ترقی دی گئی ہے جبکہ بعض افسران کا محکمہ بھی بدل دیاگیا ہے۔


Share: